حیدرآباد۔ 27اگسٹ(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے اضلاع میں
آئندہ دنوں میں بارش کی پیشقیاسی کی گئی۔ وشاکھا پٹنم کے محکمہ موسمیات کے
مطابق تمل ناڈو سے کوستا
آندھرا کی طرف مانسونی ہوائیں چلبنے کی وجہ سے
کوستا آندھرا میں بارش ہوگی۔ جبکہ اس وقت تلنگانہ اور رائل سیما کے بعض
اضلاع میں بارش جاری ہے۔ اور مزید 24گھنٹوں تک بارش کی یہی صورت حال رہیگی۔